۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تنظیمات دینیہ کچئ کوہاٹ کی جانب سے روز ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ (ع) کی مناسبت سے جشن کا اہتمام

حوزہ / علامہ محمد بشیر جمارانی نے کہا: انسان بلوغت کی عمر کو پہنچتا ہے تو اسے یہ سنہری موقع حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے خالق و مالک کے احکام کو انجام دے کر حقیقی عبد کا مصداق قرار پائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیمات دینیہ کچئ کوہاٹ کی جانب سے مسجد امام حسین علیہ السلام لنڈی کچئ میں روز ولادت باسعادت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ اسلام کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معروف عالم دین علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق جشن میں بلوغت کو پہنچنے والی بچیوں کیلئے جشن تکلیف (جشن بلوغت) کا بھی انعقاد کیا گیا۔

علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب نےشرکاء محفل اور بچوں و بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنے علم سے مستفید کیا۔ علامہ محمد بشیر جمارانی صاحب کی اقتداء میں نماز ظہرین بھی ادا کی گئی اور آغاز بندگی میں شامل ہونے والے بچوں اور بچیوں کو رہبر معظم ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمیٰ الامام سید علی خامنہ ای دام عزہ کی توضیح المسائل بھی تحفتاً پیش کی گئی۔

جشن بلوغت کے اس اجتماع میں حافظان مدرسہ دار القرآن امام خمینی (رح) نے بھی خصوصی شرکت کی اور محفل انس باقرآن کا انعقاد کیا گیا۔

شرکاء کے مطابق تنظیمات دینیہ کچئ کوہاٹ کی جانب سے منعقد ہونے والا یہ منفرد پروگرام منظم، خوبصورت اور بہترین پروگرام تھا۔ معاشرے میں ایسی مثبت سرگرمیاں، جشن اور پروگرامز قابل تحسین ہیں، جنہیں داد دینی چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .