۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دار القرآن ہنگو

حوزہ/ جامعۃ المصطفیٰ کی طرف سے منعقدہ حفظ قران، ترتیل، قرائت اور مناجات کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حافظ کل قرآن علیان حیدر اور حافظ سید وجیھہ الحسن نے علامہ بشیر جمارانی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعه المصطفیٰ العالمیہ ایران کی طرف سے منعقدہ حفظ قران، ترتیل، قرائت اور مناجات کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حافظ کل قرآن علیان حیدر اور حافظ سید وجیھہ الحسن نے علامہ بشیر جمارانی سے ملاقات کی ہے۔

مدرسہ دار القرآن امام خمینی رئیسان کے طلباء کی معروف عالم دین علامہ جمارانی سے ملاقات

ملاقات میں علامہ محمد بشیر جمارانی نے دونوں طلباء کے والدین اور اساتذہ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ہر میدان میں مزید کوشش کرنے کی تلقین کی۔

مدرسہ دار القرآن امام خمینی رئیسان کے طلباء کی معروف عالم دین علامہ جمارانی سے ملاقات

واضع رہے کہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایران کی طرف سے منعقدہ حفظ قران، ترتیل، قرائت اور مناجات کے مقابلوں میں حافظ علیان حیدر نے پورے پاکستان میں حفظ کل قران کے مقابلے میں پہلی پوزیشن، جبکہ حافظ سید وجیھہ الحسن نے مقابلۂ مناجات میں دوسری اور حفظ قران میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

مدرسہ دار القرآن امام خمینی رئیسان کے طلباء کی معروف عالم دین علامہ جمارانی سے ملاقات

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دانشگاہ امام خمینی کراچی پاکستان میں منعقدہ تقریب کے دوران، ان حفاظ القرآن کو جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام‌ والمسلمین علی عباسی نے انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .