کوہاٹ میں ولادت امیرالمومنین (ع) اور یوم انقلابِ اسلامی کی مناسبت پر جشن کا انعقاد +تصاویر

حوزہ/ بمقام مسجد امام خمینی (رح) یتیم خانہ امام رضا علیہ السلام استرزئ پایان کوہاٹ میں البصیرہ اسلامی ثقافتی تحقیقاتی مرکز خیبر پختونخوا کی جانب سے مقاصدہ بعنوان روز ولادت باسعادت مولود کعبہ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام و 43 واں طلوع فجر سالکرہ انقلاب اسلامی منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بمقام مسجد امام خمینی (رح) یتیم خانہ امام رضا علیہ السلام استرزئ پایان کوہاٹ میں البصیرہ اسلامی ثقافتی تحقیقاتی مرکز خیبر پختونخوا کی جانب سے مقاصدہ بعنوان روز ولادت باسعادت مولود کعبہ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام و 43 واں طلوع فجر سالکرہ انقلاب اسلامی منعقد کیا گیا۔ جس میں کوہاٹ ہنگو اورکزئ کے معزز شعراء سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے شان میں اور انقلاب اسلامی ایران کی مدح میں اشعار بیان کئے آخر میں انقلاب اسلامی کے 43 ویں سالگرہ کے مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .