۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
جامعة الکوثر اسلام آباد میں مقابلۂ حسن قرائت کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کی معروف درسگاہ جامعة الکوثر اسلام آباد میں مقابلہ حسن قرائت کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کی معروف درسگاہ جامعة الکوثر اسلام آباد میں مقابلہ حسن قرائت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قاریان سید غیور زیدی، عرفان رضا، منور علی، محمد حسنین، سید امیر جعفر شیرازی، سید ساجد علی رضوی، محمد اکبر رجائی اور غلام رسول ولایتی نے سورہ نباء آیت 31 تا 40 کی تلاوت کرتے ہوئے فن قرائت کے جوہر پیش کئے۔

رپورٹ کے مطابق اس مقابلہ کے ججز کے فرائض غلام محمد شریفی، قاری طاہر رضا اور قاری سید محمد یحییٰ جعفری نے سر انجام دئے۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ انور علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کو سراہا اور کہا: اس نوعیت کا مقابلہ جامعہ میں جاری رہنا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلی پوزیشن محمد اکبر رجائی اور دوسری سید ساجد رضوی نے حاصل کی جبکہ غلام رسول ولایتی اور سید امیر جعفر شیرازی تیسری پوزیشن کے مشترکہ حقدار قرار پائے۔ اس کے علاوہ مقابلہ حسن قرائت میں تمام شرکت کنندگان کی بھی نفیس انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .