۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قومی قرآنی مقابلہ آستانہ حسینی کے قرآء کی نمایاں کارکردگی

حوزه/ نویں قومی «السفیر» قرآنی مقابلوں میں آستانہ حسینی کے قرآء نے نمایاں پوزیشن اپنے نام کرلی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات اور قرآنی امور کے سربراہ علی الطائی کے مطابق قومی قرآنی مقابلے مسجد کوفہ کے تعاون سے شروع کیے گیے ہیں جنمیں عبداللہ زہیر الحسینی جو آستانہ حسینی کے قاری ہے انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

آستانہ اور روضہ مقدس امام حسین(ع) کے نمایندے نے بتایا کہ قرآنی مقابلے مسجد جامع کوفہ کے ہال میں دو دن تک جاری رہا جنمیں عراق بھر سے قرآء اور حفاظ کرام شریک ہوئے۔

مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے قاری عبداللہ زہیر الحسینی نے کہا کہ مقدس ترین آستانہ یعنی آستانہ حسینی کی جانب سے نمایندگی پر مجھے فخر ہے۔

انہوں نے مقابلوں کو معیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران کے باوجود مقابلہ سخت تھا اور توقع نہ تھی کہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرونگا۔

آستانے کے متولی اور آیت اللہ سیستانی کے نمایندے حجت الاسلام عبد المھدی الکربلائی نے اختتامی تقریب میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب میں بصرہ سے حفظ میں ممتاز آنے والے حافظ حیدر شرقی، نجف اشرف سے دوم آنے والے مرتضی علی ناجی اور دیگر پوزیشن لینے والے قرآء اور حفاظ شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .