۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
سورہ دہر

حوزہ/ طلباء وطالبات نے اس انداز سے سورہ مبارکہ دھر کو حفظ کیا ہوا تھا کہ انہیں سورہ مبارکہ کی جس آیت سے بھی تلاوت کرنے کےلئے وہ احسن طریقے سے تلاوت کرکے قارئین قرآن و دیگر شرکاء کے دلوں کو مسرور کررہے تھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج مورخہ 20 فروری کو مصلی مھدیہ کوثر سانکو کرگل میں ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام چل رہے مکاتب دینی بنام دارالثقلین کے درمیان مقابلہ حفظ سورہ دھر (انسان) کا اہتمام ہوا۔جس میں دار الثقلین باب الحوائج کھاوس تےسورو،درالثقلین امام محمد باقر (ع) تھنگبو تےسورو،دارالثقلین امام خمینی رح رگیالنگ تےسورو،دارالثقلین صاحب الزمان (عج) چھومیکچن سانکو،دارالثقلین امیر المومنین (ع) مھدی آباد فریت سانکو اور دارالثقلین صادق آل محمد(ص) کھلہ مرپو سانکو کے منتخب 25 طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔واضح رہے ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) کرگل لداخ کے زیر اہتمام علاقہ سانکو سورو کے متعدد مقامات پر مکاتب دینی دارالثقلین کے نام سے چل رہے ہیں ۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے مقابلہ قرآت اور حفظ قرآن مجید کا انعقاد

آج کے اس حفظ سورہ دھر کی مقابلہ میں حصہ لے رہے نونہالوں کی حوصلہ افزائی کےلئے مؤمنین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس مقابلہ میں حصہ لے رہے طلباء وطالبات نے اس انداز سے سورہ مبارکہ دھر کو حفظ کیا ہوا تھا کہ انہیں سورہ مبارکہ کی جس آیت سے بھی تلاوت کرنے کے لئے بھی کہیں، وہ احسن طریقے سے تلاوت کرکے قارئین قرآن و دیگر شرکاء سناتے ہوئے انکے دلوں کو مسرور کررہے تھے ۔

اس دوران حجت الاسلام شیخ علی عارفی اور مولانا منصور حسین ناصری داوری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

واضح رہے یہ مقابلہ ۲ دور میں منعقد ہوا تھا ۔پہلا دور صبح گیارہ بجے سے آغاز ہوکر نماز ظہرین کو اختتام ہوا اور بعد از نماز دوسرے دور کا آغاز ہوا اور تمام شرکاء کے لئے طعام اور آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ 2:30 بجے اختتام کو پہونچا ۔

مقابلہ کے اختتام پر تقریر کرتے ہوئے چئیرمین انجمن صاحب الزمان (عج) جناب حجت الاسلام شیخ صادق بلاغی،شیخ مسلم صادقی وائس چیئرمین بسیج روحانیون اور سید جعفر رضوی مسؤل امور مکاتب نے مکاتب کے مدرسین ،منتظمین بچوں کے والدین اور خود مقابلہ میں حصہ لے رہے بچوں کو داد تحسین پیش کیا اور ان کی قلیل مدت میں اس نوعیت کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کاوشوں کو سلام پیش کیا۔ مقررین نے خداوند متعال کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ خدا نے ہمارے بچوں میں بہترین صلاحیتیں عطا کی ہیں بس ہمیں ان کو ان صلاحیتوں کو نکھارنے اور ابھارنے کا میدان و مواقع فراہم کرنا ہے اور انہی مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) ہر محلہ جات میں مکاتب دینی چلارہی ہے اور مزید مکاتب کھولے جانے کے منصوبہ ہے ۔

آخر میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ۶ طلاب کو مخصوص انعام سے نوازے گئے جبکہ مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو بھی consolidation انعامات سے نوازا گیا ۔

دارالثقلین امام محمد باقر (ع) تھنگبو کی طالبہ حسینہ بانو نے پہلا مقام شرافت علی اور محمد علی طلاب علم دارالثقلین امیر المومنین مھدی آباد فریت نے باالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی .

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .