۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی آئ کے ایم ٹی کرگل کے زیر اہتمام عشرہ فجر اسلامی کے پانچویں روز کے مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

حوزہ/ دشمن کے نرم یلغار آج بھی جاری ہے جس کو امام ہادی کے ہوشمند سیرت سے سبق لیتے ہوئے ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تینتالیس ویں عشرہ فجر اسلامی کے پانچویں روز کے مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے عصری علوم کا شعبہ مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کو پر شہادت امام ھادی علیہ السلام کے مناسبت سے سادگی سے انجام دیا گیا۔

تصویری جھلکیاں:مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام کرگل میں عشرہ فجر کی مناسبت سے پانچویں روز بھی تقریب جاری

تقریب کا آغاز مطہری پبلک سکول گونگما کرگل کے طالب علم محمد نصر اللہ نے اپنے بہترین لحن میں سورہ ولفجر کی پر نور تلاوت سے کیا۔ اس کے بعد مطہری کے گروہ سرود اسلامی کے طلباء جن میں محمد حسنین، محمد علی، محمد اور علی اکبر شامل ہیں، نے پر سوز و ساز انقلابی ترانہ پیش کرکے مومنین کی دلوں کو معطر کیا۔

مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کرگل کے فعال رکن ناصر الدین خفی نے اس تقریب کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے نئی نسل کو دشمن کے مختلف سازشی ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شہادت امام ھادی علیہ السلام کے مناسبت سے مومنین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معتصم کے زمانے میں امام کو محض چھ سال کی عمر میں سامرہ لایا گیا اور علماء سوء کے ذریعے تربیت دینے کی ناکام کوشش کی گئی۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ شیعہ بچوں کی ہوشمندی پر اسی طرح کے نرم یلغار آج بھی جاری ہے جس کو امام ھادی کے ہوشمند سیرت سے سبق لیتے ہوئے ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے نوجوانوں کو منظم طریقے سے ان کے مختلف رغبتوں کے بنیاد پر دینی دائرے کے اندر منظم سہولیات میسر کرکے ان کی دل جیتنے پر زور دیا تاکہ نوجوانوں کے مختلف استعداد کو دین و انقلاب کے راہ پر استوار کرسکے۔

اس موقع پر انہوں نے جدید سائنسی علوم سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے خواتین کو درپیش طبیعی مشکلات کو عفت و پاکدامنی کے دائرے میں حل کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے انقلاب کے دوسرے گام سے اثر لے کر نوجوانوں کو ورزش کے میدان میں مواقع فراہم کرنے کو وقت کا ایک اہم ضرورت قرار دیا۔

تقریب کی صدارت امام جماعت مرکزی جامع مسجد کرگل حجت الاسلام شیخ خادم حسین صادقی نے انجام دیا۔ اسلام میں ورزش کی جوازیت کے موضوع پر اپنے تقریر میں انہوں نے قران و سنت کی روشنی میں ورزش کی جوازیت و اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے مقام معظم رہبری کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ورزش امر بالمعروف میں سے ہیں جسے اگر دین کے دائرے میں انجام دیا جائے تو معاشرے بھی سلامتی کا ضامن بن سکتا ہے۔ آخر پر انہوں نے شہادت امام ھادی علیہ السلام کے مناسبت پر امام کے پاک زندگی کا مختصر احاطہ کیا اور ذکر مصیبت و دعاے خیر کے ساتھ مجلس کا اختتام کیا۔

اس سلسلے کے تحت چھٹے روز شعبہ ادب و ثقافت "بزم ادب آئ کے ایم ٹی" کے زیر اہتمام شعر خوانی کی مجلس ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .