۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جمال موسوی

حوزہ/ محفل کے اختتام پر سید جمال الدین موسوی نے ان سب بزرگوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خاص کر انہیں صدارتی انتخابات میں صدر جدید منتخب ہونے پر حضوری، ٹیلفون اور پیام اور خطوط کے ذریعےتبریک عرض کئے ہیں اور ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ آج علماء اور طلاب کی ذمداری ہے کہ یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ رہنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید مبعث کے موقع پر مجمع روحانیون کرگل و لیہ کے نو منتخب صدر حجت السلام سید جمال الدین موسوی نے آج نئے صدارت کی پہلی تقریر کرتے ہوئے ان تمام طلاب کرگل و لیہ کا جو قم المقدس اور اصفہان میں تشریف رکھتے ہیں اور خاص کر بزرگ علماء اور صدر قبلی و صدر فعلی و صدر ناظرین و تمام اعضاء مجمع روحانیون کرگل و لیہ و خاص کر ان افراد کا جو مجمع روحانیون کرگل و لیہ میں بڑی زحمتوں کے ساتھ خدمات انجام دے ہیں سب کا شکریہ ادا کیا ۔

سید جمال الدین موسوی نے ان سب بزرگان اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خاص کر انہیں صدارتی انتخابات میں صدر جدید منتخب ہونے پر حضوری، ٹیلفون اور پیام اور خطوط کے ذریعےتبریک عرض کئے ہیں اور ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ آج علماء اور طلاب کی ذمداری ہے کہ یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ رہنے کی ہمیں کوشش کرنی چاہئے اور تنہا علماء و طلاب کے کردار اور اخلاص ہی ہے جو آج کے اس بہرانی اختلاف میں اسلام کے دشمنی سیاست پلید کو ختم کرنے میں بہترین و اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بیان دیتے ہوئے فرمایا کہ طلاب مجمع روحانیون کرگل و لیہ علماء اور طلاب خطہ لداخ کی بصریت کا نام ہےاور طلاب مجمع روحانیون کرگل و لیہ نے انتخابات میں بڑی ایمانداری و خلوص نیت کے ساتھ شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا ہے۔اتحاد اور اتفاق سے رہنا ہم سب کے لئے مھم و ضروری ہے اور اپنی بیانات کو ادامہ دیتے ہوئے فرمایا کہ طلاب کی خدمت کرنا ہمارا وظیفہ ہے لہذا تمام تر کوشش و تلاش طلاب کی خدمت کرنا ہے تاکہ مشکلات طلاب حد اقل کم ہو اور ان کی تمرکزات و توجہات زیادہ سے زیادہ اپنی اہم مقصد و پڑھائی پر رہیں۔ اور آخر میں دعا خیر کے ساتھ اپنے تقریر کو تمام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .