۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجاب

حوزہ/ آج مسلم طالبات کی حجاب نشانے پر ہیں کل کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے مخصوص لباس کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہذا اس اقدام کے خلاف ہر مسلک و مذہب کے لوگوں کو سامنے آکر اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سانکو کرگل میں بسیج فاطمیہ شعبہ خواتین انجمن صاحب الزمان (عج) کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد ہوا ۔جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حجاب پابندی پر چل رہی سرگرمیوں کے خلاف اپنی غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

مقررین نے اس دوران کہا کہ حجاب ان کا مذہبی فریضہ ہے جس سے وہ کسی بھی صورت میں الگ نہیں رہ سکتیں ۔انہوں نے حجاب معاملہ کی عدالت میں زیر سماعت ہونے پر کہا کہ وہ عدالت پر بھروسہ رکھتی ہیں کہ عدالت اس ضمن میں صحیح فیصلہ سناکر دنیا بھر میں وطن عزیز کی شبیہ کو بچائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسکولوں میں ڈریس کا احرام کرتے ہیں لیکن ہمارا مطالبہ ہے ڈریس کوڈ میں حجاب کو بھی اس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے شامل کیا جائے۔

مقررین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آج مسلم طالبات کی حجاب نشانے پر ہیں کل کسی اور مذہب کے ماننے والوں کے مخصوص لباس کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہذا اس اقدام کے خلاف ہر مسلک و مذہب کے لوگوں کو سامنے آکر اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اس دوران خواتین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھا جن پر " حجاب میں پڑھائی مشکل نہیں مشکل نہیں ،حجاب میری جان حجاب میری شان ،ءحجاب میری شان ہے محفوظ اس میں ایمان ہے جیسے حجاب کی حمایت میں نعرے لکھے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .