۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
نهاد خانواده

حوزہ / فرامین معصومین علیہم السلام کی روشنی میں ذیل میں چند ایسے امور کا ذکر کیاجا رہا ہے  جو عمر میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی معصومین علیہم السلام نے مختلف فرامین میں عمر میں اضافہ کا سبب بنے والے کاموں کو بیان فرمایا ہے۔ جسے مومنین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

۱۔  "والدین کے ساتھ مہربانی اور صلہ رحم"

 حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابن آدم!  اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اورصلہ رحم اختیارکرو تاکہ خداوند متعال تمہارے امورکو آسان اور تمہاری زندگی کو طولانی کر دے۔  اپنے پروردگار کی اطاعت کرو تاکہ تم عقلمند سمجھےجاؤ اور اس کی نافرمانی نہ کرو کیونکہ تم اس طرح جاہل سمجھے جاؤ گے۔ (الفردوس ، جلد 5 ، صفحہ 282)

۲۔  "اچھا برتاؤ اور حسن اخلاق"

 امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں: اچھے کام اور اچھا اخلاق گھروں کو آباد کرتا ہے اور لمبی زندگی کا باعث بنتا ہے۔ (کافی ، جلد 2 ، صفحہ 100)

۳۔" امام حسین علیہ السلام کی زیارت "

 اس سلسلے میں امام صادق (ع) فرماتے ہیں: امام حسین (ع) کی زیارت کو ترک نہ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اس کی تاکید کریں۔ چونکہ ایسی صورت میں خداتمہاری  زندگی کو طولانی کرے گا اور تمہارے رزق میں اضافہ کرے گا اور سعادت بھری زندگی عطا کرے  گا اور تم سعادتمندی کے سوا نہ مرو  گے اور وہ تمہارا نام سعادتمندوں میں درج کرے گا۔ (کامل الزیارات ، صفحہ 286)

۴۔" خاندان کے ساتھ نیکی کرنا "

 امام صادق (ع) فرماتے ہیں: جو شخص بھی اپنے خاندان کے ساتھ اچھا برتاؤ اور حسن سلوک کرے گا تو خدا اس کی زندگی میں اضافہ کر دے گا۔ (کافی ، جلد 8 ، صفحہ 219)

۵۔ "والدین کو خوش کرنا"

 امام صادق (ع) فرماتے ہیں: اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا آپ کی زندگی میں اضافہ کرے تو اپنے والدین کو خوشحال اور مسرور رکھیں۔ (بحارالانوار ، جلد 74، صفحہ 81)

۶۔  "کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا"

 امام صادق (ع) فرماتے ہیں: کھانے سے پہلے اور اس کے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں کہ یہ کام غربت کو دور کرتا ہے اور زندگی کو طولانی کرتا ہے۔ (محاسن ، جلد 2 ، صفحہ 202)

۷۔ "صدقہ دینا"

صدقہ و خیرات، کسی فرد کے مالی واجبات و مستحبات دونوں  کی ادائیگی کو شامل ہے اور یہ صرف زکوٰۃ اور خمس کے ساتھ ہی مختص نہیں ہے۔  جو بھی شخص جتنی بھی مقدار میں کسی فقیر اور محروم افراد کو خیرات دیتا ہے  تو اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتا ہے،  بشمول زندگی میں اضافہ کے۔ 

امام باقر (ع) کا فرمان ہے: نیکیوں اور خیرات سے غربت دور ہوتی ہے،  زندگی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ کام ستر قسم کی خوفناک اموات کو اپنے صاحب(خیرات دینے والے) سے دور کرتا ہے۔ (ثواب الاعمال، صفحہ 141)

۸۔ "وضو کرنا"

 جسمانی پاکیزگی:

 پیغمبر اکرم (ص) فرماتے ہیں: وضو بہت زیادہ کیا کرو(وضو میں زیادہ رہا کرو) تاکہ اس طرح خداوند تمہاری زندگی میں اضافہ کرے۔ (عمالی مفید ، صفحہ 65 ، حدیث 5)

 ۹۔ "جمعہ کے دن ناخن کاٹنا"

 رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں: جو شخص جمعہ کے دن اپنے ناخن کاٹتا ہے تو اس کی زندگی اور مال میں اضافہ ہوتا ہے۔ (جامع الاخبار ، صفحہ 333)

۱۰۔  "تین مخصوص اعمال"

 امام صادق (ع) فرماتے ہیں: تین چیزیں ایسی ہیں کہ اگر کوئی مومن ان سے مطلع ہو جائے تو اس کی عمر طولانی ہو گی اور وہ زندگی کی نعمتوں سے بہرہ مند ہو گا: رکوع اور سجدے کو طول دینا، ایسے سفرہ پر زیادہ بیٹھنا جہاں وہ دوسروں کو کھانا کھلاتا ہے اور اپنے خاندان کے ساتھ اس کا حسنِ سلوک۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .