۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمد سعیدی آریا

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: ماضی میں ہمارے دسترخوان اور محفلوں میں اتنے تجملات اور دکھاوے نہیں ہوا کرتے تھے، اس لیے ایک دوسرے کی طرف آنا جانا بھی زیادہ ہوتا تھا لیکن اب حالت ایسی ہو گئی ہے کہ یبدقسمتی سے بے جا دکھاووں کی وجہ سے صلہ رحم کم ہو کر رہ گئی ہے اور اب ایک شخص چونکہ وہ خود ایسا سفرہ نہیں بچھا سکتا، لہذا وہ دعوتوں میں شرکت ہی نہیں کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محمد سعیدی آریا نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: مجھے ایسے کام کی تعلیم دیں جس کے انجام دینے سے خدا مجھے پسند کرے، اس کی مخلوقات بھی مجھ سے محبت کریں، میرے مال و دولت میں بھی اضافہ ہو، مجھے صحت مند بنائے، میری عمر دراز کرے اور مجھے آپ کا مقرب بھی بنا دے۔ تو اس کے جواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ چھ صفات ہیں۔ جس کو مزید چھ صفات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تم سے محبت کرے تو تمہیں تقویٰ اختیار کرنا چاہیے اور خدا ے ڈرنا چاہیے۔ اور اگر تم چاہتے ہو کہ خدا کے بندے تم سے محبت کریں تو ان کے ساتھ بھلائی کرو ۔ امیر المومنین (ع) نے نہج البلاغہ میں فرمایا کہ لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کرو کہ وہ زندگی میں تم سے ملنے کی تمنا کریں اور اگر تم مر جاؤ تو آپ کے لیے گریہ کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین سعیدی آریا نے پیغمبر اکرم (ص) کے فرمان کے مطابق مال و دولت کے بڑھنے کو مال کی پاکیزگی پر منحصر قرار دیا اور مزید کہا: مال کی پاکیزگی کا مطلب یہ ہے کہ جب ہم مال کماتے ہیں تو حلال و حرام کی پابندی کریں۔ حرام کی طرف مت جائیں اور اس کے بعد جو مال ہم نے حلال حاصل کیا ہے اس کا خمس اور زکوٰۃ غیرہ ادا کرنے میں پابندی کریں۔

انہوں نے کہا: تندرستی اور صحت زیادہ صدقہ دینے اور استغفار کرنے میں ہے اور عمر کا طولانی ہونا صلہ رحم کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .