۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حرم مطهر رضوی

حوزہ / حرم امام رضا (ع) کے خطیب نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی امت کے لیے پریشان ہونے کا مطلب یہ ہے کہ جو لوگ قرآن کریم کے احکامات پر عمل نہیں کرتے، نماز کو صحیح طریقے سے ادا نہیں کرتے اور دینی احکامات کو صحیح طور پر انجام نہیں دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  ان کے لئے پریشان رہتے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم امام رضا (ع) کے خطیب حجت‌الاسلام والمسلمین کاظم راشد یزدی نے حرم مطہر کے ایک پروگرام میں 28 صفر المظفر، رسول اللہ (ص) کی وفات اور امام حسن مجتبیٰ (ع) کی شہادت کے دن کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ سورہ اعراف میں فرماتا ہے: "الَّذِینَ یَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبِیَّ الْأُمِّیَّ الَّذِی یَجِدُونَهُ مَکْتُوبًا عِندَهُمْ فِی التَّوْرَاةِ وَالْإِنجِیلِ یَأْمُرُهُم بِالْمَعْرُوفِ وَیَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنکَرِ وَیُحِلُّ لَهُمُ الطَّیِّبَاتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْهِمُ الْخَبَائِثَ وَیَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَالَ الَّتِی کَانَتْ عَلَیْهِمْ ۚ فَالَّذِینَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِی أُنزِلَ مَعَهُ ۙ أُولَٰئِکَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ" یعنی جو اس پیغمبر(ص) کی پیروی کریں گے جو نبیِ امی ہے جسے وہ اپنے ہاں توراۃ و انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں جو انہیں نیک کاموں کا حکم دیتا ہے اور برے کاموں سے روکتا ہے جو ان کے لیے پاک و پسندیدہ چیزوں کو حلال اور گندی و ناپاک چیزوں کو حرام قرار دیتا ہے اور ان پر سے ان کے بوجھ اتارتا ہے اور وہ زنجیریں کھولتا ہے جن میں وہ جکڑے ہوئے تھے۔ پس جو لوگ اس (نبیِ امی) پر ایمان لائے اور اس کی تعظیم کی اور اس کی مدد و نصرت کی اور اس نور (روشنی) کی پیروی کی جو اس کے ساتھ نازل کیا گیا ہے یہی لوگ فوز و فلاح پانے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جو کچھ بھی حلال کیا گیا اور اسی طرح جو کچھ بھی حرام کیا گیا، وہ سب اللہ تعالیٰ کی وحی کے ذریعہ سے تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس بارے میں فرمایا ہے: "جو کچھ اسلام نے حلال کیا ہے اس میں خیر و برکت ہے اور جو کچھ اسلام نے حرام کیا ہے اس میں شر یا سماجی فساد ہوتا ہے۔"

حجت‌الاسلام یزدی نے کہا: اسلامی روایات کی بنا پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عقل کو دین کی اصل قرار دیا ہے۔ لہذا اسلام میں کتاب اور قلم معتبر ہیں اور زندگی کے تمام اسباب اسلامی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .