حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ حق شناس رحمۃ اللہ علیہ اپنی اثر انگیز گفتگو میں خدمتِ خلق کو صرف ایک اخلاقی ذمہ داری نہیں بلکہ عمر درازی اور قربِ الٰہی کے لیے ایک عملی راستہ قرار دیتے تھے۔
وہ فرماتے ہیں:
"تمہاری عمر لوگوں کی خدمت کے نتیجے میں بڑھتی ہے۔ تمہاری سیر الی اللہ (اللہ کی طرف معنوی سفر) اس بات پر موقوف ہے کہ تم معاشرے کے افراد کے ساتھ کس قدر نیکی و احسان کرتے ہو اور یہی تمام کاموں اور امور کی بنیاد ہے۔
اگر تم رحمتِ حق میں داخل ہونا چاہتے ہو تو کچھ مال خرچ کرو اور فقراء، مساکین و یتیموں کی مدد کرو۔"
ماخذ: رہنمای سلوک، صفحہ ۶۹









آپ کا تبصرہ