جمعہ 4 اپریل 2025 - 14:44
اپنی نماز کو خوبصورتی سے پڑھو تاکہ تمہارے بچے بھی نمازی بن جائیں!

حوزہ / مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی نے اپنی گفتگو میں نماز کو خوبصورت انداز میں اور آداب و مناسب شرائط کے ساتھ پڑھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی نے نماز کے معیار پر تاکید کرتے ہوئے کہا: خوبصورت انداز میں نماز پڑھنا نہ صرف خدا کی رضامندی کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ آئندہ نسلوں میں محبت اور رغبت پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی فرماتے ہیں: "اپنی نماز خوبصورت انداز میں پڑھو۔ صاف ستھری اور ترتیب دی ہوئی جائے نماز بچھاؤ۔ نماز کے لیے کوئی مخصوص کمرہ یا جگہ مقرر کرو۔ وہ جگہ خوشبودار ہو۔

اپنی نماز کو خوبصورتی سے پڑھو تاکہ تمہارے بچے بھی نمازی بن جائیں!

تم جب اپنی خوش ذوق اور دلنشین نماز پڑھو گے تو تمہارا بچہ بھی تمہاری نماز کو پسند کرے گا۔ جس طرح خدا کو تمہاری نماز پسند آتی ہے، بچہ کو بھی پسند آئے گی۔

لیکن جب تم جلد بازی میں نماز پڑھتے ہو، نہ خدا کو خوشی ہوتی ہے نہ بچے کو۔

ایسی نماز پڑھو جو خدا کو پسند آئے تاکہ تمہارا بچہ بھی اسے پسند کرے کیونکہ بچے کی فطرت الٰہی ہوتی ہے۔"

ماخذ: کتاب راہ رشد، جلد ۴، صفحہ ۹۷

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha