۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
بچوں کو نماز کی ترغیب

حوزہ / آپ اپنی نماز باقاعدگی سے اور وقت پر پڑھیں، آپ کا بچہ بھی آکر آپ کے ساتھ نماز پڑھنے لگ جائے گا۔ جب وہ نماز پڑھے تو آپ اسے تشویق کریں۔ بچہ کبھی نہیں چاہتا کہ آپ اسے مجبور کریں، بس جب آپ اپنی نماز کو خوبصورت انداز سے پڑھیں گے تو وہ اس سے مانوس ہو کر نماز کی طرف راغب ہو جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرحوم آیت اللہ حائری شیرازی نے اس سوال کہ "اپنے بچے کو نماز کی ترغیب کیسے دوں؟" کا جواب دیا ہے۔

اپنی نماز کو خوبصورتی اور باقاعدگی سے پڑھیں۔ ایک صاف اور خوبصورت جائے نماز بچھائیں۔ آپ کے گھر میں نماز پڑھنے کے لئے ایک خاص کمرہ یا جگہ ہونی چاہئے اور آپ اس جگہ کو ہمیشہ معطر رکھیں۔

آپ اپنی نماز باقاعدگی سے اور وقت پر پڑھیں، آپ کا بچہ بھی آکر آپ کے ساتھ نماز پڑھنے لگ جائے گا۔ جب وہ نماز پڑھے تو آپ اسے تشویق کریں۔

بچہ کبھی نہیں چاہتا کہ آپ اسے مجبور کریں، بس جب آپ اپنی نماز کو خوبصورت انداز سے پڑھیں گے تو وہ اس سے مانوس ہو کر نماز کی طرف راغب ہو جائے گا۔

لیکن جب آپ اپنی نماز کو جلدی جلدی پڑھتے ہیں تو بچہ بھی اسے پسند نہیں کرتا اور آپ کے اس کام کو کم اہمیت سمجھتا ہے۔ یہ چیز خدا کو بھی پسند نہیں۔ ایسی نماز پڑھیں جس سے خدا راضی ہو اور پھر آپ کا بچہ بھی اسے پسند کرے گا کیونکہ یہ فطرت الہی کا تقاضا ہے۔

اگر آپ نے اپنے بچے کے لیے کوئی توہین، کوئی سخت لفظ وغیرہ کہہ دیا ہو تو اسے اپنے پاس بلائیں اور کہیں کہ میں نے آپ کے ساتھ جو کیا وہ مناسب نہیں تھا، اب مجھے احساس ہوا ہے کہ یہ غلط تھا۔ ان چیزوں کے بہت مثبت اثرات ہوتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .