۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
الازهر

حوزہ / جامعۃ الازہر مصر کے ترجمان نے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں فلسطینی عوام کو ان کے مکمل حقوق کے حصول میں مدد کرنے کے لیے اپنے موقف کے اعادہ پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق، امام جامعۃ الازہر مصر کے ترجمان نے فلسطینی عوام کی انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ان کے مکمل حقوق کی پاسداری میں اپنے مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمانِ جامعۃ الازہر نے صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی اور فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسلامی مقدسات پر حملوں کے ردعمل میں فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: فلسطین کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے اور کئی دہائیاں گزرنے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی معاہدوں کے اجراء کے باوجود آج تک اسے حل نہیں کیا جاسکا ہے۔

ترجمانِ جامعۃ الازہر نے تمام بین الاقوامی قانونی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ صاحبانِ حقوق (فلسطینی عوام) کی بحالی، مقدسات کے تحفظ اور انصاف اور امن کے قیام کے لیے کوششیں تیز کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .