۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
الازهر

حوزہ / جامعة الازہر مصر کی طرف سے جاری ایک بیانیہ میں پیرس اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے مناظر کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعة الازہر مصر نے ایک بیانیہ میں پیرس اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے مناظر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اولمپک گیمز جیسے مواقع کو توہین مذہب، ہم جنس پرستی اور جنسی مسائل کو فروغ دینے کے لئے غلط استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے۔

الازہر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں پیرس اولمپک گیمز کے افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش آنے والے توہین آمیز مناظر کی مذمت کی اور کہا: یہ افراد حضرت عیسٰی علیہ السلام جیسی اعلیٰ اور مقدس ہستی کو توہین آمیز انداز میں پیش کرتے ہیں اور انہیں سفاک اور لاپرواہ ظاہر کرتے ہوئے مذہب، اخلاق اور اعلیٰ انسانی اقدار کی توہین کرتے ہیں۔

انبیاء اور رسل خداوند متعال کی برگزیدہ مخلوق ہیں اور اس نے انہیں اپنی باقی مخلوقات پر فوقیت دی ہے تاکہ وہ دنیا کو خیر و بھلائی کا پیغام پہنچا سکیں۔

جامعة الازہر کے اعلان میں آیا ہے کہ ہم سب کو مل کر دین و مذہب کی توہین اور ہم جنس گرائی جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے ان جیسے انحرافات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے تاکہ ہمارا معاشرہ ان پست اور حیوانی افکار سے محفوظ رہ سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .