۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ احمد الطیب شیخ الازهر

حوزہ/ شیخ الازہر شیخ احمد الطیب نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے دین اسلام پر بے ہودہ قسم کے اتہامات اور ایسی باتوں جو دین اسلام اور اسلام کے پیغام کے خلاف ہیں، پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر شیخ احمد الطیب نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے دین اسلام پر بے ہودہ قسم کے اتہامات اور ایسی باتوں جو دین اسلام اور اسلام کے پیغام کے خلاف ہیں، پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا: جب ہم مغربی ممالک کے سربراہان سے صلح اور امن و آشتی کی باتیں کرتے ہیں تو کچھ مغربی ممالک کے حکام غیر ذمہ دارانہ باتیں کرکے صلح اور امن و آشتی کی کوششوں کو ضائع کر دیتے ہیں اور دین اسلام کے متعلق بے بنیاد باتیں کرکے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شیخ الازہر نے اس سے قبل بعض مغربی ممالک کے سربراہان کی جانب سے "اسلامی دہشت گردی" کی اصطلاح کے استعمال پر بھی اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ کام اسلام اور مسلمانوں کی توہین ہے۔

اس طرح جامعۃ الازہر کے اسلامی تحقیقاتی مرکز نے اپنے بیان میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کو اسلام کے خلاف باطل الزام قرار دیتے ہوئے اس کی جانب سے دین اسلام کو نسل پرستی کا دین اور نفرت آمیز باتوں کا حامی مذہب قرار دینے پر اس کی شدید مذمت کی۔

اس اسلامی تحقیقاتی مرکز نے دین اسلام کو تمام بشریت(حتی کہ جو اس کو قبول نہیں کرتے) کے لئے صلح اور امن و آشتی کا دین قرار دیا اور میکرون کے بیان کو سختی سے رد کیا اور اس بیان کو نسل پرستی کے خاتمے کے لیے رہبران دینی کی مشترکہ کوششوں کی ناکامی کا سبب قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: اس بیان سے دنیا بھر میں اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس مرکز نے میکرون کو کہا ہے کہ وہ ادیان پر لفظی حملے بند کریں۔

عمان کے مفتی نے بھی میکرون کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے جذبات کو ابھارنے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ شدت پسند اقلیت کو خوش کرنے کے لئے انہوں نے یہ بیان دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .