۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
رپبر انقلاب

حوزہ/ پیرس اولمپکس 2024 میں ایران کے اسپورٹس کارواں کے مقابلے مکمل ہو جانے پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے شکریے کا پیغام جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیرس اولمپکس 2024 میں ایران کے اسپورٹس کارواں کے مقابلے مکمل ہو جانے پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے شکریے کا پیغام جاری کیا۔

انھوں نے قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط کے جواب میں ایک پیغام میں ملک کے کھلاڑیوں، اسپورٹس فیڈریشنز کے سربراہوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالیٰ
عزیز اور اچھے جذبے والے اور باعزم کھلاڑیوں، اسپورٹس فیڈریشنز کے سربراہوں اور کوچز اور قومی اولمپک کمیٹی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے حالیہ مقابلوں میں کھیل کے میدان میں ملک کی خوشی اور سربلندی کے اسباب فراہم کیے۔ اللہ آپ لوگوں کو کامیاب کرے۔
سید علی خامنہ ای
12 اگست 2024
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں ایران کے اسپورٹس کارواں نے گریکو رومن اور فری اسٹائل ریسلنگ اور ٹائي کوانڈو میں 12 تمغے (3 طلائی ، 6 نقرئی اور کانسی کے 3 میڈل) جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایران، پیرس اولمپکس 2024 میں شریک 200 سے زیادہ ملکوں میں 21ویں نمبر پر رہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .