حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خاتون کھلاڑی مبینا نعمت زادہ نے اولمپک کا (Bronze) میڈل جیتنے کے بعد اس میڈل کو امام زمان علیہ السّلام کے حضور ہدیہ کے طور پر پیش کیا ہے۔
خاتون کھلاڑی کے اس ایمانی اور مذہبی جذبے کے احترام میں مسجد جمکران کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ بہادر خاتون مسجد جمکران کی اعزازی خادمہ کے عنوان سے اسناد حاصل کرسکتی ہیں۔
جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے اولمپک کانسی (Bronze) کا تمغہ جیتنے پر مبینا نعمت زادہ کو مبارکباد دیتے ہوئے، اس کھلاڑی کی جانب سے اپنے تمغے کو امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے حضور ہدیہ کرنے کے جذبے کو قابلِ قدر قرار دیا اور کہا کہ مبینا نعمت زادہ کو مسجد جمکران کی اعزازی خادمہ کی اسناد سے نوازا جائے گا۔
تہران یونیورسٹی کے چانسلر نے نیز اعلان کیا ہے کہ تہران یونیورسٹی مبینا نعمت زادہ کو بغیر ٹیسٹ انٹرویو کے داخلہ دے گی۔