۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید مفید حسینی کوهساری

حوزه/حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اربعین علمائے کرام اور مذاہبِ الٰہی کے رہنماؤں کے درمیان اتحاد کے لیے ایک اسٹریٹجک کردار ادا کر سکتا ہے، کہا کہ آج انسانیت کو یکطرفہUnilateral، جنگ اور نسلی امتیاز جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ حجت الاسلام کوہساری نے"مذاہبِ الٰہی کے پیروکاروں کے ساتھ یکجہتی میں اربعین حسینی کا کردار" کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی انسانیت بہت سے بحرانوں اور چیلنجوں سے دوچار ہے، اس بنیاد پر، آج انسانیت مذاہبِ الٰہی سے اس کا ہاتھ تھامنے کی منتظر ہے تاکہ وہ ان بحرانوں سے نکل سکے۔

ایرانی دینی مدارس کے مواصلات اور بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے کہا کہ آج ہم ایسے یکطرفہ Unilateral، استبداد، جنگ و خونریزی، غربت اور فساد، نسلی امتیاز، خاندانی مسائل، انسانی تنہائی اور ماحولیاتی بحرانوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ جن کا انسانیت کو سامنا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربیوں نے بنی نوع انسان کے سامنے ایک تہذیب پیش کی جو کہ مختلف چیلنجوں کی شکار ہے، مزید کہا کہ اس بنا پر موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کے لیے مذہبی رہنماؤں کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام حسینی کوہساری نے کہا کہ درحقیقت ہمیں توحیدی عقیدہ رکھنے والے علماء اور مفکرین کے درمیان ایک توحیدی محاذ کی تشکیل ناگزیر ہے تاکہ دنیا میں روحانیت، اخلاقیات، عقلیت اور عدالت جیسے عناصر کو حقیقی معنوں میں عملی شکل دی جا سکے۔

ایرانی دینی مدارس کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے کہا کہ مذاہب کی تعلیمات انسانوں کی عزت و وقار اور شناخت کے ادراک کی بنیاد ہیں، لہٰذا اربعین اس معاملے میں ایک ایسی اہم ترین مثال اور حقیقی نمونوں میں سے ایک ہے جو آج کی انسانیت کو مستقبل کے لیے پر امید بنا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اندازے کے مطابق، دنیا بھر سے مختلف مذاہب اور نسلوں کے 25 ملین سے زیادہ لوگ عراق میں اربعین مارچ میں شرکت کرتے ہیں اور اربعین مارچ میں اخلاقیات، انسانیت، روحانیت اور عزت کے علاؤہ کچھ نہیں ہے، درحقیقت یہ تمام لوگ حضرت ابا عبداللہ حسین علیہ السلام کے پرچم تلے جمع ہوتے ہیں، لہذا ہم صرف مذاہبِ الٰہی کے نظریات کے عروج کا ہی مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حجت الاسلام حسینی کوہساری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مغربی میڈیا اربعین کی آواز کا بائیکاٹ کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے، کہا کہ درحقیقت استکباری دنیا کے لیڈران عدالت اور معنویت کے پھیلاؤ سے پریشان ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ دنیا ایک اخلاقی اور انسانی تہذیب کی تشکیل کی طرف بڑھے اور اربعین عالمگیر ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین، ماضی اور امام حسین علیہ السلام پر نظر ڈالنے کے ساتھ ساتھ آج کے طرزِ زندگی اور بنی نوعِ انسان کے مستقبل کو بھی دیکھتا ہے اور امید اور زندگی کے لیے زمینہ ساز ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .