جمعرات 16 اکتوبر 2025 - 20:29
آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کے تعاون سے "مستقبل کی زندگی کے رہنما" مرکز کی عراق میں الیکٹرانک گیمز ایکسپو میں شرکت

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے تعاون اور سرپرستی میں قائم "مستقبل کی زندگی کے رہنما" مرکز نے عراق میں منعقدہ پہلی الیکٹرانک گیمز کی نمائش "ایکسپو عراق برائے الیکٹرانک گیمز 2025" میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے تعاون اور سرپرستی میں قائم "مستقبل کی زندگی کے رہنما" مرکز نے عراق میں منعقدہ پہلی الیکٹرانک گیمز کی نمائش "ایکسپو عراق برائے الیکٹرانک گیمز 2025" میں شرکت کی۔

یہ بین الاقوامی نمائش بغداد انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں عراقی وزیرِاعظم کی سرپرستی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف علمی و تکنیکی اداروں نے شرکت کی۔

مستقبل کی زندگی کے رہنما نامی اس مرکز نے اس موقع پر اپنا اہم منصوبہ (SLVR) پیش کیا، جو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گیمز کی صنعت میں اختراع اور اسلامی اقدار پر مبنی تربیتی پروگراموں کے فروغ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مرکز کے نمائندوں نے بتایا کہ یہ ادارہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن نجف اشرف کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے۔

مرکز کی تاسیس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے دور میں اہلِ ایمان نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت کو مضبوط بنانا اور بیرونی ثقافتی یلغار کے مقابلے میں اسلامی و انسانی اقدار کی پاسداری کو فروغ دینا ہے۔

مرکز کے مطابق، ان کا مشن اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات اور مرجعیت کی رہنمائی کی روشنی میں ایسے پروگرام تیار کرنا ہے جو بچوں اور نوجوانوں کی فکری، تخلیقی اور اخلاقی نشوونما میں مددگار ثابت ہوں۔

مرکز کے نمائندوں نے کہا کہ مخلص مومنین کے ایک گروہ نے آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کی رہنمائی میں یہ عہد کیا ہے کہ وہ اپنی فکری، علمی اور مالی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ نسلوں کے لیے ایک روشن اور باکردار مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha