۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
احمد الطیب شیخ الازهر

حوزه/ شیخ الازہر، شیخ احمد الطیب نے الازہر یونیورسٹی کی جانب سے روہنگیا میں آتشزدگی سے نقصان پہنچنے والے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر احمد الطیب نے الازہر یونیورسٹی اور اساتذہ، اسکالرز اور طلباء کی جانب سے بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں ایک پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی خطرناک آگ سے متاثر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں لگنے والی خطرناک آگ کے نتیجے میں 2000 سے زائد خیمے جل گئے، صحت اور تعلیمی مراکز اور مساجد سمیت ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کو نقصان پہنچا، تاہم پناہ روہنگیا کے پناہ گزین بے گھر ہو گئے ہیں۔

شیخ الازہر نے الازہر یونیورسٹی کے حکام کو حکم دیا کہ وہ زخمیوں کی ضروریات کا فوری جائزہ لیتے ہوئے فوری امداد فراہم کریں اور خیموں، کپڑے، کمبل، طبی سامان اور خوراک کی صورت میں امداد بھیجیں اور بنگلہ دیش کے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ امداد جلد سے جلد مستحقین تک پہنچائی جائے۔

شیخ احمد الطیب نے روہنگیا مسلمانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ان پناہ گزینوں کی فوری مدد کیلئے اقدامات کرنے کی دعوت دی، تاکہ ان تارکین وطن کی مشکلات حل ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .