۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار

حوزہ/ ادیان و مذاھب یونیورسٹی ایران کے چانسلر نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ واتیکان میں دنیائے مسیحیت کے پیشوا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادیان و مذاھب یونیورسٹی ایران کے چانسلر حجۃالاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ عیسائیوں کے عالمی پیشوا پوپ فرانسس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں، حجۃ الاسلام‌ والمسلمین نواب نے ادیان و مذاھب یونیورسٹی کی علمی کاوشوں اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ادیان و مذاھب کا مشن، دنیا میں صلح و آشتی کیلئے تمام مکاتب اور ادیان کی تعلیم دینا ہے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے نیز اس ملاقات میں عالمی سطح پر ادیان و مذاھب یونیورسٹی کی علمی فعالیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اسلام اور مسیحیت کے روابط پہلے سے کئی گنا زیادہ بہتر ہیں اور یہ اسلام اور مسیحیت کیلئے قدم اٹھانے والوں کی اچھی کاوشوں کا ثمرہ ہے۔

دنیائے کتھولک کے پیشوا نے ادیان و مذاھب یونیورسٹی کے توسط سے منتشر ہونے والے آثار کا جائزہ لیا اور ان آثار کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام، وحی الٰہی کی تبیین میں انبیائے کرام علیہم السلام کے مشن کی مانند ہے۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں، ادیان و مذاھب یونیورسٹی کے توسط سے منتشر ہونے والے علمی آثار کو یونیورسٹی کے چانسلر حجۃالاسلام والمسلمین سید ابوالحسن نواب نے دنیائے مسیحیت کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی خدمت میں پیش کیا۔

یونیورسٹی آف ادیان و مذاہب ایران کے چانسلر کی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .