۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مصطفی الکاظمی نخست وزیر عراق

حوزہ/ صباح الطائی نے کہا: الکاظمی کی حکومت کے پاس عراق میں غیر ملکی افواج کو باقی رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ افواج گاہے گاہے جرائم کا بھی ارتکاب کرتی رہتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں سیاسی تجزیہ صباح الطائی نے کہا: الکاظمی کی حکومت کے پاس عراق میں غیر ملکی افواج کو باقی رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ افواج گاہے بگاہے جرائم کا ارتکاب بھی کرتی رہتی ہیں اور عراقی سکیورٹی فورسز کی نظروں سے اوجھل ہو کر بیابانی علاقوں میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتی ہیں۔

الطائی نے مزید کہا: اگرچہ بعض سیاسی گروہ غیر ملکی افواج کو عراق میں باقی رکھنے کے حامی ہیں لیکن عراقی پارلیمنٹ نے غیر ملکی افواج کے اخراج کے حق میں ووٹ دیا ہے اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اس بل پر عملدرآمد کرتے ہوئے عراق سے غیر ملکی افواج کو نکال باہر کریں۔

عراقی سیاسی تجزیہ نگار نے کہا: کچھ فوجی اڈوں سے غیر ملکی افواج کے نکل جانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کےبل کا اجرا کیا جارہا ہے بلکہ یہ غیر ملکی افواج کی ٹیکنیک ہے کہ خود کو شہری  علاقوں سے دور رکھیں۔

اس سیاسی تجزیہ نگار نے کہا: حکومت کے پاس غیر ملکی افواج کو باقی رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ حکومت کو غیر ملکی افواج کو ملک میں باقی رکھنے کے متعلق پارلیمنٹ کو بریفنگ دینی چاہئے کیونکہ سب اعتراف کرتے ہیں کہ عراقی سکیورٹی فورسز اپنے ملک کی حفاظت کر سکتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .