۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈھاکہ کی جامع مسجد میں دھماکا

حوزہ/ بنگلہ دیش کے دارالحکومت دھاکہ کی جامع مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 نمازی جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنگلہ دیش کے دارالحکومت دھاکہ کی جامع مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 نمازی جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔

دھماکے میں شدید زخمی 38 نمازیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں 12 نمازیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 25 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر زخمی بری طرح جھلس گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں یزیدی دہشت گرد تنظیم ملوث ہے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں یزید اور معاویہ کے نقش قدم پر گامزن ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کو اسی طرح بدنام کررہی ہیں جیسے یزید اور معاویہ نے اسلام کو بدنام کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .