۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
فلسطینی قیدیوں پر صیہونیوں کا تشدد جاری

حوزہ/ صیہونی عسکریت پسندوں نے لگاتار تیسرے دن عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں پر حملہ کیا ، جس کے نتیجہ میں 26 افراد شدید زخمی ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،" عوفر " جیل میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیوں کی معاندانہ کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ، اسرائیلی فورسز نے عوفر جیل میں ایک بار پھر فلسطینی قیدیوں پر حملہ کیا اور  وسیع پیمانہ پر انہیں زدوکوب کیا، جنگ برائے فلسطینی قیدیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے بتایا ہے کہ فلسطینی جنگی قیدیوں پر صیہونیوں کے ایک بڑے حملے میں کم از کم 26 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں نے فلسطینی قیدی داؤد خطیب کی شہادت پر مسلسل تیسرے دن بھی مظاہرے کیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .