۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اسرای فلسطینی

حوزہ / شام کی وزارت خارجہ نے فلسطینی قیدیوں پر غاصب اسرائیل کے ظلم و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام نے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے ناروا سلوک پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شامی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار نے مزید کہا: اسرائیلی جلاد فلسطینی قیدیوں کو طرح طرح کے شکنجے دیتے ہیں اور ان کی صحت کے متعلق کسی قسم کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ جس کی وجہ سے کچھ قیدی جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین پر غاصب صہیونیوں کے ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے آشکار کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .