۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
گجرات یونیورسٹی

حوزہ/ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ گجرات یونیورسٹی کا ریکٹر بھی سوتے ہوئے پکڑا گیا ہے، طلباء کو سب کی موجودگی میں بے دردی سے پیٹا گیا، اطلاع کے بعد پولیس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گجرات یونیورسٹی، احمد آباد میں غیر ملکی مسلم طلبہ کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے، میڈیا رپورٹ میں بتایاجارہاہے کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم افغانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر رات گئے کچھ لوگوں نے حملہ کیا جو زعفرانی گامچھے پہنے ہوئے تھے، یہ ہجوم جئے شری رام کا نعرہ لگاتا ہوا ہاسٹل کے احاطے میں گھس گیا اور غیر ملکی طلباء کی پٹائی کی، اس کے ساتھ طلباء پر پتھراؤ کیا گیا اور ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی گئی، اس پورے واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

گجرات یونیورسٹی کے عملے اور انتظامیہ پر بھی سوالات اٹھائے گئے کہ گجرات یونیورسٹی غیر ملکی شہریوں کی حفاظت میں ناکام نظر آتی ہے، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ گجرات یونیورسٹی کا ریکٹر بھی سوتے ہوئے پکڑا گیا ہے، طلباء کو سب کی موجودگی میں بے دردی سے پیٹا گیا، اطلاع کے بعد پولیس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے، گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے اس معاملے پر ڈی جی پی اور کمشنر کو طلب کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .