۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
بنگلہ دیش

حوزہ/دہلی میں ہونے والے مسلمانوں کے خلاف جہاں پوری دنیا میں احتجاج ہو رہے ہیں وہیں بنگلہ دیش کے مسلمان ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مرکزی مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور مودی مخالف نعرے لگائے گئے جبکہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے دورہ بھارت منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پانچ روز سے احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے، ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے، مسلمانوں کی درگاہ اور مساجد پر حملے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلا دیشی دارالحکومت کی مرکزی مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان باہر نکل آئے اور نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف احتجاج کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .