حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء ایکشن کمیٹی ہندوستان نے دہلی تشدد پر بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسوس صد افسوس! کہ ہمارا ملک جو پوری دنیا میں آزادی و جمہوریت کی زندہ علامت کے طور پر جانا جاتا تھا اور گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ تھا، اس کا پایہ تخت آج بے گناہوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، آگ کے شعلے اس کے خوبصورت چہرے کو جھلس رہے ہیں، فسادیوں کے وحشیانہ حملے اس کے خوشنما جسم کو پامال کر رہے ہیں گلی کوچوں سے بے قصور عورتوں اور معصوم بچوں کے رونے چیخنے کی آوازیں فضا میں گونج رہی ہیں اور ماحول کو ہولناک بنارہی ہیں۔ انسانیت سوز مظالم اور علانیہ درندگی و بربریت کا نشانہ مسلمانوں کے ساتھ ہندو، بھی بن رہے ہیں، یہ سب کون کر رہا ہے اور کیوں کر رہا ہے؟ کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو کلپس اگر کسی نے نہ دیکھی ہوں تو اب دیکھ لے پتہ چل جائے گا کہ اپنی زہریلی تقریر سے آگ کس نے لگائی، اس کا تعلق کس پارٹی سے ہے، اس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کن لوگوں نے فسادات شروع کئے، ان کے نعرے کیا تھے، ان کو کون پیچھے سے سپورٹ کر رہا تھا، ان کی پیٹھ کون وردی پوش تپتھپارہے تھے، ان کے لئے لوٹ مار کے واسطے اسلحے ٹرک میں بھر بھر کر کون لا رہا تھا، یہ سب ایسی سچائیاں ہیں جنھیں آج کے دور میں کوئی بھی چھپا نہیں سکتا۔
اگر اصلی مجرم کو پہچاننے میں اب بھی کوئی پریشانی ہو تو یہ دیکھ لیجئے کہ یہ سب کچھ واقعات کے کس تسلسل اور موجودہ حالات کے کس پس منظر میں ہورہا ہے ،شاہین باغ کا تاریخی احتجاج اور دہلی کا الیکشن دونوں ہی آپ کو سچائی بتا دیں گے۔
اقدار سے محروم رہنے کی صورت میں ہندو مسلم فسادات کرانا اور الیکشن ہارنے کی صورت میں پبلک سے انتقام لینا بی جے پی جیسی فرقہ پرست اور گندی سیاست والی پارٹی کا ہمیشہ سے دستور رہا ہے جس کی گواہ ملک کی گذشتہ تاریخ ہے۔
اس وقت یہ پارٹی برسراقتدار ضرور ہے لیکن CAA اور NRC کے مسئلے میں ہندو مسلم سکھ، عیسائی، سب کے متحدہ احتجاج اور دہلی کے الیکشن کی زبردست ہار نے اس کے ہوش اڑا دیئے ہیں اور اس کے رہنماؤں کے اقتدار کا نشہ ہرن ہو گیا ہے ایسے میں ان کے لئے پبلک سے انتقامی کاروائی بہت ضروری تھی، اس لئے حیوانیت و درندگی سے بھر پور حالیہ فسادات کا یہ شرمناک کھیل کھیلا گیا جس میں پارٹی کے خونخوار غنڈوں کا استعمال کیا گیا، پولیس کو دنگائیوں کی حفاظت و مدد کی ڈیوٹی سونپی گئی اور زیادہ تر مسلمانوں کو اور ساتھ میں ہندو بھائیوں کو بھی تشددکا نشانہ بنایا گیا، اس کے ساتھ ساتھ موقع دیکھ کر دوسرے بے گناہ لوگوں کی گردن پر فسادات اور تشدد کا الزام لگایا گیا جس کو ملک کے عوام اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
ہم اس بیان کے ذریعہ ان کی گھناؤنی حرکتوں پر سے پردہ ہٹانا چاہتے ہیں اور اپنے وطن عزیز کے تمام شہریوں کو بی جے پی کی گندی سیاست سے آگاہ کرتے ہوئے انھیں متوجہ کرنا چاہتے ہیں کہ دہلی کے فسادات پورے ملک کے لئے حکومت کی طرف سے دیا جانے والا الٹی میٹم ہیں، اس سے پہلے کہ وہ اپنے گندے منصوبوں میں کامیاب ہوں اور ہندو بھائیوں کو مسلم برادران وطن سے لڑا کر اپنا ناپاک مقصد حاصل کریں ہمیں ان کی سازشوں کو سمجھ کر، بھر پور ایکتا اور بھائی چارے کا ثبوت دینا ہوگا، اپنے پیارے ملک کو سیاسی و سماجی اتھل پتھل اور اقتصادی بحرانات سے محفوظ رکھتے ہوئے اس کو ہر طرح کی تباہی و بربادی سے بچانا ہوگا۔
حکومت اپنے آپ کو اس فساد سے ہر گز بری نہیں رکھ سکتی ہے اس لئے ہم نہ صرف اس کے جنگل راج کی مذمت کرتے ہیں بلکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سمیت تمام اعلی حکام بالحضوص دہلی پولیس کی ہائی کمان سے بھی فوری استعفا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ نیز حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والی عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فساد کے تمام متاثرین کی بھر پور خبر گیری اور مدد کریں اور اصلی مجرموں کو پکڑوانے اور انھیں عدالت سے سزا دلوانے میں عوام کا پورا ساتھ دیں تا کہ یہ بھی واضح ہوجائے کہ ان فسادات میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔
ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات بلا تفریق مذہب فساد کے تمام متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے امکان بھر ہرطرح ان کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
![پولیس کی سر پرستی میں دہلی کے حالیہ فسادات حکومتی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں، شیعہ علماء ایکشن کمیٹی ہندوستان پولیس کی سر پرستی میں دہلی کے حالیہ فسادات حکومتی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں، شیعہ علماء ایکشن کمیٹی ہندوستان](https://media.hawzahnews.com/d/2020/02/28/4/932854.jpg)
پولیس کی سر پرستی میں دہلی کے حالیہ فسادات حکومتی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں، شیعہ علماء ایکشن کمیٹی ہندوستان
حوزہ/حکومت اپنے آپ کو اس فساد سے ہر گز بری نہیں رکھ سکتی ہے اس لئے ہم نہ صرف اس کے جنگل راج کی مذمت کرتے ہیں بلکہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سمیت تمام اعلی حکام بالحضوص دہلی پولیس کی ہائی کمان سے بھی فوری استعفا کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
-
ہندوستان میں وارث پٹھان کے اشتعال انگیز بیان سے پوری قوم مشکوک
حوزہ/ وارث پٹھان کے اشتعال انگیز بیان سے پوری قوم مشکوک حالت میں ہے، خواتین کا احتجاجی دھرنا بھی متاثر ہوسکتا ہے بی جے پی اور منسے کی جانب سے سخت تنقید۔
-
دہلی تشدد میں ۱۱ دن پہلے دولہا بنے اشفاق کو دنگائیوں نے ماری ۵ گولیاں
حوزہ/ان لوگوں نے میرے بیٹے کے سینے میں پانچ گولیاں ماریں۔ آخر اس نے کسی کا کیا بگاڑا تھا جو اُسے اس طرح مار ڈالا۔ اسکے جانے کے بعد اب ہمارے اوپر مصیبتوں…
-
دهلی کے مظلوم مسلمان قابل تعریف ہیں جنہوں نے قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیا، مجتمع علماء و خطباء ممبئی
حوزہ/مجتمع علماء و خطباء، ممبئی نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے دہلی فسادات پر مذمتی بیان جاری کیا۔
-
شاہین باغ اور دہلی فسادات، مسلمانوں کو ہوش میں آنے کی ضرورت
حوزہ/مسلمان یہ گرہ باندھ لیں کہ بی جے پی کی ریڑھ میں بس ایک ہی ہڈی ہے اور وہ ہے "مسلمانوں کا طیش میں آجانا"۔
-
تنظیم المکاتب کے سکریٹری کا ہندوستانی وزیر اعظم کو کھلا خط
حوزہ/ اپنے خط کے ذریعہ سکریٹری تنظیم المکاتب نے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی یاد دلاتے ہوئے موجوده حالات کو کنٹرول کرنے کی وزیر اعظم سے گذارش کی۔
-
ویڈیو| تہران میں انڈین سفارت خانے کے سامنے زائرین کا مظاہرہ
حوزہ/ پندرہ روز سے ہوائی راستوں کی بندش کی وجہ سے پھنسنے والے زائرین نے انڈین سفارت خانے تہران کے سامنے مظاہرہ کیا۔
-
دہلی تشدد منصوبہ بند سازشوں کا نتیجہ، طلاب ہندوستان مقیم قم
حوزہ/ طلاب ھند مقیم قم کی تشکل نے متحدہ طور پر آج ایک نوٹ جاری کرتے ہوئے دہلی فسادات پر مذمتی بیان جاری کیا۔
-
دہلی میں مودی کے گجرات ماڈل کا نفاذ
حوزہ/دہلی کا فساد منظم منصوبندی کا نتیجہ تھا ۔شرپسندوں نے ایک مدت سے اس فساد کی تیاری کررکھی تھی مگر ہماری خفیہ ایجنسیاں اور دہلی انتظامیہ کو اس کی کانوں…
-
ویڈیو| ہندوستان میں پولیس کی بربریت
حوزہ/ان دنوں ہندوستان میں حکومتی فیصلوں کے خلاف کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کے دوران جہاں عوام نے اپنے بیدار ضمیر اور ثبات قدم کا مظاہرہ کیا ہے وہیں ہندوستان…
-
OIC ہندوستانی مسلمانوں کے حق میں اپنے انسانی اور اسلامی وظیفہ کو انجام دے،حوزہ علمیہ قم کونسل
حوزہ/جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ھندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں برسوں سے مختلف فرقے اور مختلف نظریات کے مالک افراد…
-
پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں کا بہیمانہ عمل نسل کشی ہے، عالمی علماء تنظیم
حوزہ/مسلم علما کی عالمی تنظیم نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف شہریت ترمیمی ایکٹ جیسے نسل پرستانہ قانون کو واپس لے اور اس کے…
-
دہلی تشدد مہاراشٹرا کے گورنر کو دیا ممرنڈم/الائنس اگینسٹ سی اے اے، این پی آر
حوزہ/الائنس اگینسٹ سی اے اے، این پی آر، اور این آر سی ممبئی کی ٹیم نے مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور دہلی تشدد کے خلاف ممرنڈم…
-
بنگلہ دیش میں دھلی تشدد کے خلاف احتجاج
حوزہ/دہلی میں ہونے والے مسلمانوں کے خلاف جہاں پوری دنیا میں احتجاج ہو رہے ہیں وہیں بنگلہ دیش کے مسلمان ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔
-
دہلی فسادات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں اعلیٰ سطحیٰ جانچ ہو، مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/دہلی فساد میں اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ چلائے جا رہے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے اس لئے فوری طور پر سپریم کورٹ کی نگرانی میں ان فسادات کی…
-
کورونا کے باوجود شاہین باغ دھرنا جاری رہے گا، ہندوستانی خواتین
حوزہ/کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ میں…
-
ہندوستان میں مسلمان محفوظ نہیں، شفیق الرحمن برق
حوزہ/ہندوستان کی سیاسی جماعتوں نے دہلی میں فسادات کو مسلمانوں کے خلاف منظم سازش قرار دیتے ہوئے فسادات کی آگ بھڑکانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا…
-
نئی دہلی کے مضافات میں فسادات کے بعد مساجد بند
حوزہ/ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے آس پاس کے اہم کاروباری مراکز میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد مساجد کو نماز جمعہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ