۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مجتمع علماء و خطباء ممبئی

حوزہ/مجتمع علماء و خطباء، ممبئی نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے دہلی فسادات پر مذمتی بیان جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجتمع علماء و خطباء، ممبئی نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے دہلی فسادات پر مذمتی بیان جاری کیا۔ آپ تمام براداران و خواهران وطن نے دیکھا کہ کس طرح دهلی کے فساد غنڈہ گردی کرائی گئی اور مسلمانوں کو ملکی سطح پر جذباتی اور پورے ملک میں فساد اور انتقامی جذبات بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔ مگر قابل تعریف ہیں دهلی کے مظلوم مسلمان کہ جن کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی جوش و جذبات میں تھے مگر قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لیا اور حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے مجرموں کو خود سے سزا دینے کے بجائے انہیں صحیح و سالم حکمرانوں کے حوالے کر دیا۔ بی جے پی کے سرکردہ اشتعال انگیز تقریر کرنے والے افراد کی تقریریں سوشل میڈیا پر موجود ہیں اسی طرح حملہ آوروں کی بھی تصویریں موجود ہیں لهذا حکومت کو چاہئے کہ فورا سخت کاروائی کرے۔ اسی طرح جن ججوں نے انصاف کے لیے آواز اٹھائی تھی اور ان کی آواز دبانے کے لیے رات و رات ان کے بھی تبادلہ کا حکم دے دیا گیا جو قابل مزمت ہے۔ تمام ہندوستانی بھائیوں بہنوں کے سامنے واضح ہو چکا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور پولیس افسران گنہگار ہیں اور ملک کی حکمرانی اور حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں انہیں استعفی دینا چاہئے۔ ہمارے ملک ہندوستان کی راجدهانی دہلی میں پولیس کی موجودگی میں غنڈوں نے کھلے عام غنڈہ گردی کی اور ہندوؤں اور مسلمانوں کو جانی و مالی نقصان پہچایا ہم اس کی سخت مزمت کرتے ہیں اور تمام ہندوستانی بھائیو بہنوں بالخصوص مسلمانوں سے صبر و تحمل اور اتحاد سے رہنے کی گزارش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .