۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یونس غسان

حوزہ/ فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کے سینے کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے آج صبح خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے فلسطینی نوجوان "یونس غسان تایہ" کو "طوباس" شہر (مغربی کنارے) کے "الفرع" کیمپ میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غسان تایہ کی شہادت کی سرکاری طور پر تصدیق کی اور نشاندہی کی کہ گولی براہ راست اس 21 سالہ فلسطینی کے دل میں لگی ہے۔

نیوز سائٹ "Arab48" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے میں اچانک داخل ہونے کے بعد متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے، کہ جس کے بعد فسلطینی عوام نے متعدد مظاہرات کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .