۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
وزارت خارجہ قطر

حوزہ/ قطر کی وزارت خارجہ نے فلسطین کے حقوق کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی امنگوں اور مسئلہ فلسطین کے دفاع پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قطر کی وزارت خارجہ نے دوحہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر قطر کا مؤقف برقرار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہئے۔

قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین سے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان لولوة الخاطر نے حال ہی میں کہا تھا کہ قطر اپنے ہمسایہ ممالک کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد دعوی کیا تھا کہ 5 سے 6 ممالک ایسے ہیں جو بہت جلد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .