۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مصطفی الکاظمی نخست وزیر عراق

حوزہ / عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراق اور امریکہ کے تعلقات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا: یہ تعلقات کسی کے نقصان میں نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے امریکہ اور عراق کے تعلقات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات امارات کا ذاتی فیصلہ ہے اور اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

مصطفی الکاظمی نے واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امریکی افواج کو چاہیے کہ وہ عراقی افواج کی فوجی تربیت پر فوکس کریں وہ عراقی افواج کو مضبوط بنائے تو ہمیں جنگ کے لیے غیر ملکی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: عراق کے سابق صدور امریکہ کی عراق کو فوجی امداد کا اقرار کرنے سے ڈرتے تھے۔ آج ہمیں معلوم ہو گیا ہے کہ عراق اور امریکہ کے درمیان تعلقات کسی کے نقصان میں نہیں ہیں اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے عجیب و غریب قسم کا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا: امارات کے اسرائیل سے تعلقات امارات کا ذاتی مسئلہ ہے اور ہمیں اس میں ہرگز مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .