۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعہ کانبرا

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں تمام ممالک کو لبنانی عوام کی مدد کرنی چاہیے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق،کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ و شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے لبنان میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان کی غیور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں لبنانی عوام اس وقت بہت مشکل کا شکار ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دھماکوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ ان دھماکوں میں بے گناہ لوگوں کی جانیں کا ضیاع  قیامت صغری جیسی کیفیت سے کم نہی اس قسم کے واقعات  کے پیچھے انسانی دشمن عناصر کار فرما ہیں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں تمام ممالک کو لبنانی عوام کی مدد کرنی چاہیے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .