۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انفجار بیروت

حوزہ / بیروت میں بم دھماکوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جامعۃ الازہر نے ایک بیان میں اس وحشتناک سانحہ پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے دنیا بھر میں خوف و ہراس طاری ہو گیا ہے۔ اس دلسوز واقعہ میں دسیوں جانیں ضائع ہوئیں اور کئی ہزار  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الازہر یونیورسٹی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نزدیک بندرگاہ پر ہونے والے بم دھماکوں پر غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس وحشتناک سانحہ میں دسیوں جانیں ضائع ہوئیں اور کئی ہزار  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جامعۃ الازہر کے اس بیان میں مزید آیا ہے کہ "تمام عرب، مسلم اور دنیا بھر کے ممالک کو لبنان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مدد کرنی چاہئے۔ لبنانیوں کو بھی چاہیے کہ وہ اس مصیبت کی گھڑی میں وحدت و یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ مشکل حالات کا سامنا کرسکیں"۔

جامعۃ الازہر نے اپنے بیانیہ کے  آخر میں اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد شفا یابی اور لبنان کے امن و امان اور استحکام کے لیے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .