ہفتہ 25 جون 2022 - 02:04
مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کی جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان: افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ عالمی برادری کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ عالمی برادری کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کی بھرپور مدد کی جائے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کے خدشات کو کم سے کم کرنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، سیاسی عدم استحکام کے سبب پہلے ہی افغان عوام مشکلات کاشکار ہیں، زلزلے کی تباہ کاریوں نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha