حوزہ نیوز ایجنسی مغربی آذربائیجان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے ملک میں ہوئے حالیہ فسادات کو مدنظر رکھتے ہوئے "جہادِ تبیین" کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس میں اساتذہ، علما، مبلغین اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا میں انسان ہمیشہ مشکلات اور آزمائشوں میں مبتلا رہا ہے۔ دنیا راحت و سکون اور آرام کرنے کی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال فرماتا ہے کہ "انسان یہ سمجھتا ہے کہ صرف یہ کہنے سے کہ وہ ایمان لے آیا ہے، اس کی آزمائش نہیں کی جائے گی بلکہ انسان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اسے آزمایا جائے گا تاکہ پتا چلے کہ کون واقعی ایمان لایا ہے"۔
حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے سختیوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی شخص مشکلات سے عبرت اور سبق حاصل نہ کرے تو وہ غفلت سے دچار ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا: عبرت یہ ہے کہ انسان کو سختیوں میں اپنی استطاعت کو بڑھانا چاہیے تاکہ وہ مستقبل کے حوادث و مشکلات کا مقابلہ کر سکے۔
ارومیہ کے امام جمعہ نے تقویٰ کو اتحاد و وحدت کے لئے ضروری قرار دیا اور کہا: اتحاد و وحدت کی بنیاد تقویٰ پر مبنی ہونی چاہیے۔ اگر اتحاد و و دحت کی بنیاد تقویٰ پر قائم ہو گی تو اختلافات نہیں ہوں گے۔