حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ زنجان اور نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید مصطفی حسینی نے مدرسہ عالی دارالشفاء قم میں زنجان کے علماء اور فضلاء کے ساتھ منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: تبلیغی میدان میں ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس تبلیغی ورکنگ گروپ کی تشکیل سے زنجان کے علماء کو آپس میں رابطہ قائم کرنے کا موقع ملے گا اور ان نشستوں کے نتائج عوام کے مختلف مسائل کے حل کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔
امام جمعہ زنجان نے جہادِ تبیین کو روحانیت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شمار کرتے ہوئے مساجد کے کردار پر زور دیا اور کہا: علماء کو جہادِ تبیین پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور اجتماعی سوچ کے ذریعے ثقافتی میدان میں مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے مساجد کے دورے اور عوام سے رابطے کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا: زنجان میں وسیع پیمانے پر بنیادی سرگرمیاں انجام دی جانی چاہئیں اور مسلسل نگرانی کے ذریعے کاموں کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔
انہوں نے آخر میں کہا: دینی مدارس میں علماء کو اپنے لیے ایک ہدف معین کرنا چاہیے اور وقت کی پابندی کے ذریعے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ