حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے بین الاقوامی کانفرنس "علامہ میرزا نائینی" کے موقع پر عراقی علماء و دشوروں سے ہوئی ملاقات میں کہا: مرحوم میرزا نائینی نے ثابت کیا کہ ایک فقیہ علمی مسائل کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی میدان میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے حوزات علمیہ نجف و قم کو عالم اسلام کے دو اہم مراکز قرار دیتے ہوئے کہا: اسلام اور تشیع کی بلندی کے لیے ان دونوں حوزات کے درمیان تعاون انتہائی اہم اور ناگزیر ہے۔
حوزہ علمیہ کے مدیر نے اپنی گفتگو کے دوران علامہ میرزا نائینی کے فکری، سیاسی اور علمی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: مرحوم میرزائے نائینی نے برطانوی استعمار کے خلاف جدوجہد، اسلامی معاشرے کے تحفظ اور اسلامی حکومت کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: مرحوم نائینی نے عملی طور پر ثابت کیا کہ ایک فقیہ علمی تحقیق کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی میدان میں بھی مؤثر طور پر کام کر سکتا ہے۔
حوزہ علمیہ نجف کے استاد اور محقق حجت الاسلام والمسلمین سید نباء الحمامی نے علامہ میرزا نائینی انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد پر مدیر حوزہ علمیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا: شیعہ مکتب فکر کے تاریخی مقامات اور ممتاز علماء کی پہچان نوجوان نسل اور حوزہ علمیہ کے طلباء کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آج ایران اور عراق کے علماء اور مفکرین کا باہمی تعامل اور ہم آہنگی بہت اہم ہے۔ اس سلسلہ میں معلومات کا تبادلہ اور دنیائے تشیع کے ان دو عظیم علمی مراکز کی علمی خدمات اور تحقیق کو تقویت دینے کے لیے نجف اور قم کے حوزاتِ علمیہ کی علمی خدمات سے حتی الامکان استفادہ ضروری ہے۔









آپ کا تبصرہ