۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آيت الله مهدوي

حوزه/ خبرگان رہبری کے رکن نے اس شبہ کے جواب میں کہ خدا کو ہمارے توسل کی کوئی ضرورت نہیں ، ہم کیوں توسل کریں ، کہا: ہم بھی اس بات پر زور دیتے ہیں کہ خدا کو ہمارے توسل کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن ہمیں خدا کے قریب ہونے کے لیے ایک وسیلہ کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصفہان/ آیت اللہ سید ابوالحسن مہدوی نے اس شبہ کے جواب میں کہ خدا کو توسل کی ضرورت نہیں ہے ، پھر کیوں توسل کریں؟ کہا: کچھ لوگ توسل کے خلاف کہتے ہیں کہ خدا کو توسل کی کوئی ضرورت نہیں، پھر کیوں توسل کریں؟یقینا ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ خدا کو توسل کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن یہ سورہ المائدہ کی آیت 35 کے مطابق قرآن کریم کا حکم یہی ہے ہے ، جہاں ارشاد ہوتا ہے ، "خدا کے گھر کے دروازے پر جانے کے لئے وسیلہ اختیار کرو" جو کہ معصومین کی روایات کے مطابق، اس وسیلہ سے مراد اہل بیت (ع) ہیں۔

اصفہان کے امام جمعہ نے بیان کیا: یقینا اس دوران وہ لوگ جو ہمارے اہل بیت کی مخالفت کرتے ہیں اور ائمہ (ع) سے متصادم ہیں وہ وسیلہ کو "نماز" سے تعبیر کرتے ہیں ، جو ایک بار پھر یہ سوال اٹھاتا ہے کہ خدا کو وسیلہ کی ضرورت نہیں ہے۔ جس کا جواب یہ ہے کہ ہمیں خدا کے قریب ہونے کے لیے وسیلہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: لہذا ، بہترین وسیلہ اہل بیت (ع) ہیں؛ معصومین نے روایتوں میں کہا ہے ، "خدا کی قسم ، ہم وسیلے ہیں" میں پھر دہرانا چاہوں گا کہ ہمیں خدا کے گھر کے دروازے تک جانے کے لیے اچھے وسیلوں کی اشد ضرورت ہے۔

آیت اللہ مہدوی نے نشاندہی کی: یقینا یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ فقط وسیلہ کارگر نہیں ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ کوشش بھی کی جانی چاہئے؛ مذہبی معاملات میں کوئی جبر نہیں ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا: استدلال سے ، ہم خدا کو علم سے ثابت کرتے ہیں اور عقل سر تسلیم خم کر لیتی ہے ، لیکن خدا کے بارے میں بہت زیادہ تدبر اور اہل بیت علیہم السلام سے توسل اور تہذیب حاصل کرتے ہوئے ، ہم دل کو بھی خم کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .