۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ حضرت خدیجہ الکبریٰ  ؑ کا مقام و منزلت کسی سے پوشیدہ نہیں آپ ؑ دنیاے بشریت کی وہ واحد خاتون ہے جس نے سب سے پہلے نبی آخر الزمان ؐ کو پہچانا جب حضور ؐ ابھی بچپن کے دور سے ہی گزر رہے تھے اور جب حضور ؐ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو نہ صرف سب سے پہلے اسی برگزیدہ خاتون نے آپ کی نبوت کی تصدیق کی اور ایمان لے آئی بلکہ عالم عرب کی اس سب سے بڑی مالدار خاتون نے اپنی ساری دولت نبی اکرم ؐ کے قدموں میں نچھاور کرکے دعوت اسلام کے مشن کو تقویت بخشی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ملیکۃ العرب ام المؤمنین حضرت خدیجہ الکبریٰ ؑ کے یوم وفات پر فرزندان توحید کو ہدیہ تعزیت پیش کی۔

آغا صاحب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ ؑ کا مقام و منزلت کسی سے پوشیدہ نہیں آپ ؑ دنیاے بشریت کی وہ واحد خاتون ہے جس نے سب سے پہلے نبی آخر الزمان ؐ کو پہچانا جب حضور ؐ ابھی بچپن کے دور سے ہی گزر رہے تھے اور جب حضور ؐ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو نہ صرف سب سے پہلے اسی برگزیدہ خاتون نے آپ کی نبوت کی تصدیق کی اور ایمان لے آئی بلکہ عالم عرب کی اس سب سے بڑی مالدار خاتون نے اپنی ساری دولت نبی اکرم ؐ کے قدموں میں نچھاور کرکے دعوت اسلام کے مشن کو تقویت بخشی۔

آغا صاحب نے کہا کہ دعوت اسلام کا مشن ام المؤمنین حضرت خدیجہ ؑ کے جذبہ ایثار اور وفا کا مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خاتون کی عظمت اور فضیلت سے زبان قاصر ہے جس خاتون کو خیر الاولین و آخرین حضرت سرور کائنات ؐ کی زوجہ اور خاتون جنت جناب فاطمۃ الزہرا ؑ کی مادر گرامی ہونے کا شرف حاصل ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .