۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی

حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: جو دنیا کے پیچھے جاتا ہے وہ صرف مشکلات اور بے سکونی میں گرفتار رہتا ہے۔ جبکہ جس کی توجہ آخرت کی طرف ہوتی ہے وہ بلند مرتبہ کا مالک ہوتا ہے کیونکہ اولیاء الہی ہمیشہ آخرت کی فکر میں رہتے ہیں اور جس شخص کی توجہ امام معصوم علیہ السلام کی جانب ہوتی ہے وہ شخص بہترین شخص ہے کیونکہ اس وقت وہ اپنے پاس دنیا، آخرت اور امام معصوم علیہ السلام سب ہی کو رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مومنی نے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں  خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے زمین و آسمان کو انسان کے لئے خلق کیا تاکہ انسان ترقی اور پیشرفت کے لئے ان نعمتوں سے استفادہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے ظاہری اور باطنی نعمتیں انسانوں کو عطا کی ہیں اور رازق ہونے کے اعتبار سے کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں: "نعمت ظاہری امام ظاہر ہے کہ اصحاب امام علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوتے اور اظہار محبت کرتے۔ یہ امام کی خدمت میں حاضر ہونا امام کے وجود کی برکتوں سے استفادہ کرنا ہے اور یہ نعمت ظاہری ہے"۔

حجت الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا: روایت کے مطابق نعمت باطنی امام غائب علیہ السلام ہیں اور امام علیہ السلام کی یہ غیبت انسانوں کے اعمال کی وجہ سے ہے۔ انسانوں کے برے اعمال امام علیہ السلام کی غیبت کا سبب ہیں۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: جس کی توجہ دنیا کی جانب ہوتی ہے وہ صرف مشکلات اور آزمائشوں کا شکار رہتا ہے۔ جبکہ جس کی توجہ آخرت کی طرف ہوتی ہے وہ بلند درجہ اور مرتبہ کا مالک ہوتا ہے۔ کیونکہ اولیائے الہی ہمیشہ آخرت کی فکر میں رہتے ہیں۔ لیکن جس کی توجہ امام معصوم علیہ السلام کی جانب ہو وہ خوش بخت ترین شخص ہے کیونکہ اس وقت دنیا و آخرت اور امام معصوم علیہ السلام سب ہی اس کے پاس ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .