۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ جمہوری اسلامی وہ نظام ہے جس میں عوام کو برابر کے حقوق اور تحفظ ملتا ہے جو حکمران صرف جمہوریت کا نام لیتے ہیں اور اسلام سے گھبراتے ہیں در حقیقت اسلام کے مفہوم کو سمجھے نہیں! حقیقی جمہوریت اسلامی نظام سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین نے ایک نجی نیوز پیپر کے اڈیٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شیطان بزرگ کا ناجائز بیٹا ہے جس کے وجود سے خطے میں امن امان کا مسئلہ بنا ہے۔ اس نے ہمیشہ قتل و غارت اور انسانیت کے حقوق کو پامال کیا ہے اور اس کے ظلم سے عالمی تنظیموں کا خاموش رہنا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو قوتیں اسرائیل کو تسلیم کر رہی ہیں وہ بھی عالم اسلام پر ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی اسرائیل کے حوالے سے اپنا موقف واضع کر دینا چائے تاکہ عوام میں شکوک شبہات ختم ہو جائیں۔ وہ وقت دور نہیں کہ اسرائیل اور اس کے حواری دنیا میں ذلیل خوار ہوں گے۔  

ایک سوال کے جواب میں علامہ اشفاق وحیدی نے جمہوری اسلامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اسلامی وہ نظام ہے جس میں عوام کو برابر کے حقوق اور تحفظ ملتا ہے جو حکمران صرف جمہوریت کا نام لیتے ہیں اور اسلام سے گھبراتے ہیں در حقیقت اسلام کے مفہوم کو سمجھے نہیں!حقیقی جمہوریت اسلامی نظام سے ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ روز بروز جمہوری اسلامی ایران پر پابندیاں اور حال ہی میں امریکہ کی طرف سے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی غیر جمہوری اور غیر قانونی فعل ہے۔ امریکہ کے اس اقدام پر اقوام متحدہ کو اپنا رول ادا کرنا چاہیے کیونکہ تعلیم پر پابندی کوئی بھی قانون اجازت نہیں دیتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .