۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
محفوظ مشہدی

حوزہ/ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ کسی قوت کا مہرہ بن کر اور پُرتشدد جدوجہد نہیں ہونی چاہیے، پاکستان جمہوری اور اسلامی ملک ہے، یہاں مسلح جدوجہد اور بغاوت کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت علمائے پاکستان سواد اعظم کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور سیکرٹری جنرل پیر سید محمد اقبال شاہ نے لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب اور سیاست میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، پرامن جدوجہد ہمیشہ اہل سنت کا طرہ امتیاز رہا ہے، تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی میں قائدین اہلسنت نے کلیدی کردار ادا کرکے مثبت مقاصد حاصل کئے۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی اقدامات ہی سیاسی جدوجہد میں رکاوٹ بنتے ہیں، مطالبات ہمیشہ مروجہ سیاسی اصولوں پر قائم ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی قوت کا مہرہ بن کر اور پُرتشدد جدوجہد نہیں ہونی چاہیے، پاکستان جمہوری اور اسلامی ملک ہے، یہاں مسلح جدوجہد اور بغاوت کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ہٹ دھرمی جمہوری جدوجہد میں کبھی بھی بارآور ثابت نہیں ہوتی، کارکن مخلص ہوتے ہیں، قیادت کی نااہلی مقاصد کے حصول میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .