۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج پوری دنیا میں استعماری ایجنٹوں کا ایجنڈا کھل کر دنیا کے سامنے آ گیا ہے جس کا مقصد بد امنی اور مذاہب کے درمیان اختلاف و افتراق ڈالنا اسی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حقیقی اسلام کا پیغام انسانیت کے ہر طبقے تک پہچانا ضروری ہے، تاکہ اسلامی کا بناوٹی لبادہ اوڑھنے والوں کا چہرہ بے نقاب ہوسکے۔ تاریخ اسلام نے بتا دیا کہ حقیقی اسلام در اہلیت علیہ السلام سے ہی ملتا ہے۔اسلام کی آبشاری شہداء کے خون ہی کے ذریعہ ہوئی ہے، ڈونالڈ ٹرنپ جتنا دنیا میں ذلیل ہوا ہے یہ شہید قاسم سلیمانی کے خون کی برکت کا نتیجہ ہے۔

اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی العصر سوسائتی آف آسٹریلیا مرکز میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے نئے صدر کے منتخب ہونے پر مشہد المقدس میں شہنشاہ خراساں حرم امام علی رضا علیہ جو کہ تمام دنیا کے لیے مسلم اور غیر مسلم مقدس اور احترام کا مقام ہے پر نئی پابندیاں تشویش ناک ہیں۔ نو منتخب صدر کو سابقہ نام نہاد صدر ٹرنپ سے سبق سیکھنا چائیے اور اس قسم کی ظالمانہ پالیسیوں کو ترک کرنا چائیے۔ امریکہ کا تربیت اور تبلیغی سوشل جسے اداروں پر پابندی لگانا جمہوریت کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ ایسے امریکی اقدامات کا فوری نوٹس لے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا میں استعماری ایجنٹوں کا ایجنڈا کھل کر دنیا کے سامنے آ گیا ہے جس کا مقصد بد امنی اور مذاہب کے درمیان اختلاف افتراق  ڈالنا اسی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے۔

آخر میں کہا کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکار کربلا سے درس لیتے ہوئے ہر زمانے کے یزید لعنت اللہ علیہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور امن محبت بھائی چارے کو پوری دنیا میں فروغ دینے کے لیے پر عزم ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .