۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی

حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کی طرف سے انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

حوزہ نیوزی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مکارم شیرازی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے انتخابات کے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے سوالات اور آیت اللہ مکارم شیرازی کے جوابات کا متن اس طرح ہے:

سوالات:

مرجع عالیقدر کی خدمت میں سلام عرض ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں18 جون 2019ء کو صدارتی انتخابات ہونے جا  رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب اپنی نظر میں بیان فرمائیں:

۱۔ صدارتی انتخابات میں شرکت کے متعلق آپ کی نظر کیا ہے اور انتخابات میں شرکت ملک اور اسلامی جمہوریہ کے مستقبل میں کس حد تک کردار ادا کرسکتی ہے؟ اور  لوگوں کی ذمہ داری کیا ہے؟

۲۔ چونکہ آپ کے مقلدین دنیا کی مختلف جگہوں میں ہیں اور آپ کی بین الاقوامی مسائل پر نظر بھی ہے۔ آپ کی نظر میں لوگوں کے انتخابات میں شرکت کے خطے اور بین الاقوامی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

۳۔ آپ کی نظر میں عہدہ صدارت کے لئے سب سے بہتر شخص کی خصوصیات کیا ہیں؟

۴۔  آپ صدارتی امیدوار اور ان کے حامیوں کو کیا اخلاقی نصیحت کریں گے؟

جوابات:

 ۱۔ جس طرح جان، مال، ناموس، دین اور ملک کی حفاظت واجب ہے اسی طرح ووٹ دینا بھی کیونکہ ان (موارد کی حفاظت کا مقدمہ ہے) ضروری ہے اور بعبارت دیگر "واجب کا مقدمہ بھی واجب ہوتا ہے"۔

۲۔ نظام (حکومت اسلامی) کا استحکام دنیا بھر کے مسلمانوں اور مظلوموں کے پائیداری کا باعث ہوگا اور اس نظام کو کمزور کرنے کے لیے ہر کام اور ہر حرکت ان کے لئے پریشانی اور تشویش کا باعث ہوگی۔

۳۔ عہدۂ صدارت کے لئے سب سے بہتر شخص کی شناخت کے لیے آگاہ،  دیندار دلسوز افراد سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں اور امیدواروں کے سوابق کا مطالعہ کرکے بھی اس عہدے کے لئے سب سے بہتر شخص کی شناخت حاصل کی جا سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .