۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
رہبر معظم

حوزہ/ ماہ ذی القعدہ کی برکتیں بھی بے پناہ ہیں۔ اس مہینے کی پچیس تاریخ 'دحو الارض' (یعنی فرش زمین بچھائے جانے) ‏کا دن ہے، نیمہ ماہ ذی القعدہ کی شب بھی سال کی انتہائی بابرکت شبوں میں سے ایک ہے اور اس شب کے بھی خاص اعمال ‏ہیں۔ ماہ ذی القعدہ میں پڑنے والے اتوار کے دن توبہ و استغفار کے ایام ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی ماہ ذی القعدہ کی برکتیں بھی بے پناہ ہیں۔ ماہ ذی القعدہ پہلا 'ماہ حرام' ہے۔ اس مہینے کی گیارہ تاریخ فرزند رسول، امام ہشتم ‏حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ 

اس مہینے کی 23 تاریخ، حضرت امام علی ‏رضا علیہ السلام کی خاص زیارت کی تاریخ ہے، اس مہینے کی پچیس تاریخ 'دحو الارض' (یعنی فرش زمین بچھائے جانے) ‏کا دن ہے، نیمہ ماہ ذی القعدہ کی شب بھی سال کی انتہائی بابرکت شبوں میں سے ایک ہے اور اس شب کے بھی خاص اعمال ‏ہیں۔ ماہ ذی القعدہ میں پڑنے والے اتوار کے دن توبہ و استغفار کے ایام ہیں۔ 

ان ایام کے مخصوص اعمال ہیں۔ گراں قدر عارف ‏مرحوم الحاج میرزا جواد آقای ملکی نے المراقبات میں یہ اعمال نقل کئے ہیں، جن کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و ‏آلہ و سلم نے اپنے اصحاب سے خطاب میں فرمایا کہ آپ میں سے کون ہے جو توبہ کرنا چاہتا ہے؟ سب نے جواب دیا کہ ہم ‏توبہ کرنا چاہتے ہیں۔ بظاہر یہ ذیقعدہ کا مہینہ تھا۔ اس روایت کے مطابق سرور کائنات نے فرمایا کہ اس مہینے میں اتوار کے ‏ایام میں یہ نماز پڑھو۔ 

المراقبات میں اس نماز کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ الغرض یہ کہ ماہ ذی القعدہ کے ایام جو ان تین ‏لگاتار حرام مہینوں میں پہلا مہینہ ہے، بڑے بابرکت ایام اور راتیں ہیں، برکتوں سے معمور ہیں۔ ان سے بھرپور استفادہ کرنے ‏کی ضرورت ہے۔

نوٹ: رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی تقاریر سے اقتباس "9 ستمبر 2015"‏

تبصرہ ارسال

You are replying to: .