ماہ ذی قعدہ
-
ماہ ذی القعدہ کا تعارف
حوزہ/ ماہ ذی القعدہ قمری سال کا گیارہواں مہینہ ہے، اسے ماہ امام علی رضا علیہ السلام بھی کہتے ہیں۔ ماہ ذی القعدہ سال کے ان چار حرام مہینوں میں سے ایک ہے جنمیں جنگ کرنا حرام ہے۔ دور جاہلیت میں کفار و مشرکین بھی اس مہینہ میں جنگ روک دیتے تھے، قعود یعنی بیٹھنا ، چونکہ اس ماہ میں جنگ سے بیٹھ جاتے تھے اس لئے اسے ذو القعدہ کہتے ہیں ۔ یہ پورا مہینہ اور ماہ ذی الحجہ کے دس دن یعنی چالیس دن کلیم خدا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کوہ طور پر بسر کئے۔
-
معصومین علیہم السّلام رحمت الٰہی کے باب ہیں، حجت الاسلام میر باقری
حوزہ/ استاد میر باقری نے کہا کہ معصومین علیہم السّلام رحمت الٰہی کے باب ہیں اور ان کی اطاعت سے انسان خدا کے نزدیک ہوجاتا ہے۔
-
عاقل انسان وہ ہے جس سے نیکی کے سوا کسی چیز کی امید نہ ہو، امام جمعہ شگر بلتستان
حوزه/ حجت الاسلام سید عباس موسوی نے ماہ ذی القعدہ کی فضیلت و مرتبت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کو حضرت موسیٰ علی نبینا علیہ الصلواة والسلام نے خداوند عالم سے راز و نیاز کیلئے چنا۔
-
ماہ ذیقعدہ؛ اس مہینے کی پچیس تاریخ فرش زمین بچھائے جانے کی با عظمت تاریخ ہے
حوزہ/ ماہ ذی القعدہ کی برکتیں بھی بے پناہ ہیں۔ اس مہینے کی پچیس تاریخ 'دحو الارض' (یعنی فرش زمین بچھائے جانے) کا دن ہے، نیمہ ماہ ذی القعدہ کی شب بھی سال کی انتہائی بابرکت شبوں میں سے ایک ہے اور اس شب کے بھی خاص اعمال ہیں۔ ماہ ذی القعدہ میں پڑنے والے اتوار کے دن توبہ و استغفار کے ایام ہیں۔
-
عشرہ کرامت:
قم المقدسہ میں کتاب"النهایۃ شیخ طوسی" کی تقریب رونمائی
حوزہ/عشرۂ کرامت میں "شیخ طوسی" کی مایۂ ناز کتاب "النھایۃ فی مجرد الفقہ و الفتاویٰ" کی رسم اجرا اور رونمائی قم المقدسہ میں منعقد ہوئی۔